
یہ سپیشل برکس ہے اس کا سائز باقی سٹینڈرڈ برکس سائز سے بڑا ہوتا ہے زیادہ لوگ یہ لگانے کے بعد پلستر نہیں کرتے کیونکہ یہ ویسے خوبصورت نظر آتی ہے ، مگر کچھ لوگ یہ اس لیے بھی لگاتے ہیں اس کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے گھر میں برکس کم لگتی ہیں اور نوک دھار زیادہ ہونے کی وجہ سے چنائی یا پلستر میں سیمنٹ کی کھپت کم ہوتی ہے اور مستری کا کام کرنے میں آسانی کے ساتھ کام صاف ستھرا ہوتا ہے ، سپیشل برکس کا ریٹ اول برکس سے زیادہ ہوتا ہے مگر کوالٹی اور سائز میں اول سے کافی بہتر ہوتی ہے
سپیشل برکس کا آرڈر ایک سے دو دن پہلے دیں تاکہ آپ کو وقت پر اچھا مال مل سکے
پاکستان کے گرم علاقوں میں چھت کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے سب سے سستا اور موثر حل مانی جاتی ہے۔ اس میں اول اور دوم کوالٹی کا فرق بہت اہم ہے، جو آپ کی چھت کی پائیداری پر اثر انداز ہوتا ہے:
1. اول کوالٹی (First Quality/Standard Tile) یہ ٹائلیں بھٹے کے اس حصے میں پکتی ہیں جہاں آگ کی تپش متوازن ہوتی ہے۔ * فوائد: * مضبوطی: یہ اچھی طرح پکی ہوتی ہے، اس لیے چلنے پھرنے سے جلدی ٹوٹتی نہیں ہے۔ * سائز کی برابری: تمام ٹائلوں کا سائز اور موٹائی ایک جیسی ہوتی ہے، جس سے چھت کا لیول خراب نہیں ہوتاہے * پانی جذب نہ کرنا: اس میں مسام کم ہوتے ہیں، اس لیے یہ بارش کا پانی کم جذب کرتی ہے، جس سے سیم (Seepage) کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
اول برکس آپ کے گھر کو ہمیشہ مظبوط رکھنے کے ساتھ آسانی سے سیم نہیں آنے دیتی اول برکس میں چار کوالٹی ہوتی ہے نمبر ایک سٹنڈرڈ سائز صفائی پکائی نوک دھار اور فنیشنگ پوری دوسرے نمبر پر پکائی پوری ہوتی ہے مگر صفائی کم ہوتی ہے رنگت لال ہوتی ہے اس کا ریٹ کم ہوتا ہے اور تیسری پکائی پوری ہوتی ہے مگر انڈر سائیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے برکس زیادہ لگانی پڑتی ہیں اس کا ریٹ مزید کم ہوتا ہے چوتھے نمبر پر مشینی اول صفائی میں ہو گی مگر پلستر کرتے وقت تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے اس کا ریٹ سب اول برکس سے کم ہوتا ہے
صاف اور چھنی ہوئی ریت۔ پلاسٹر اور کنکریٹ کے کام کے لیے بہترین۔
تعمیراتی ریت اعلیٰ معیار کی ریت ہے جو مضبوط اور پائیدار تعمیرات کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ سیمنٹ، اینٹوں اور دیگر مواد کے ساتھ ملا کر دیواروں، بنیادوں اور فرشوں کو مضبوط بناتی ہے۔ صاف اور بہترین کوالٹی کی ریت ہر تعمیراتی منصوبے کے لیے موزوں ہے، چاہے وہ رہائشی ہو یا تجارتی۔ استعمال میں آسان اور معیار میں مستحکم، یہ ریت تعمیرات کو دیرپا اور محفوظ بناتی ہے۔
اعلیٰ معیار اور مضبوط تعمیر کے لیے بہترین ریت۔
رہائشی اور تجارتی تعمیرات کے لیے موزوں۔
صاف اور استعمال میں آسان، دیرپا معیار۔
دوم برکس میں بھی دو کوالٹی آتی ہیں ایک اول دھڑہ ہوتی ہے مگر دوم میں آتی ہے اس میں ادھی اول ادھی دوم ہوتی ہیں کچھ لوگ اول میں اسے سیل کر دیتے ہیں دراصل یہ اول نہیں ہوتی دوسرا دوم برکس کچی ہوتی ہے جلد ٹوٹ جاتی ہے سیم آنے کے چانس ذیادہ ہوتے ہیں اس کا ریٹ کافی کم ہوتا ہے لوگ اسے بنیادوں میں یا جہاں صرف نشانی باونڈری لگائی جاتی ہے وہاں استعمال کرتے ہیں