
60 گریڈ ہائی ٹینسائل سٹیل بارز۔ بڑے اور مضبوط سٹرکچرز کے لیے۔
سریا 60 گریڈ اعلیٰ معیار کا اسٹیل سریا ہے جو مضبوط اور پائیدار تعمیرات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ بنیادی اور ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے بہترین ہے، چاہے وہ رہائشی، تجارتی یا صنعتی منصوبے ہوں۔ اس کی مضبوطی اور معیار عمارتوں کو طویل عرصے تک محفوظ اور مستحکم رکھتے ہیں۔ آسانی سے دستیاب اور استعمال میں آسان، یہ سریا ہر تعمیراتی منصوبے کے لیے قابل اعتماد انتخاب ہے۔
مضبوط اور پائیدار تعمیر کے لیے بہترین اسٹیل سریا۔
رہائشی، تجارتی اور صنعتی استعمال کے لیے موزوں۔
استعمال میں آسان اور اعلیٰ معیار کا سریا۔
بنیادوں کی بھرائی (Foundations): گھر یا دیوار کی بنیاد کھودنے کے بعد سب سے نچلی سطح پر روڑی کی تہہ بچھائی جاتی ہے تاکہ زمین کو مضبوطی ملے۔ کچا فرش (Sub-floor): کمروں کے فرش ڈالنے سے پہلے مٹی کے اوپر روڑی بچھائی جاتی ہے، جسے بعد میں "درمٹ" (Ramming) سے کوٹا جاتا ہے تاکہ فرش نیچے نہ بیٹھے۔ سڑکوں کی تعمیر: عارضی سڑکوں یا گلیوں میں جہاں کیچڑ زیادہ ہو، وہاں روڑی بچھائی جاتی ہے تاکہ راستہ ہموار اور مضبوط ہو جائے پکی روڑی: یہ اول کلاس اینٹوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ گھروں کی بنیادوں اور فرش کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔ کچی روڑی: یہ تھرڈ کلاس یا پیلی اینٹوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ یہ پانی جذب زیادہ کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹی بن سکتے ہیں، اس لیے انہیں اہم تعمیرات میں استعمال نہیں کرنا چاہیے ہمیشہ پکی اور سرخ روڑی خریدیں۔ اس میں مٹی یا کچرا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ بنیاد کو کمزور کر سکتا ہے۔ مارکیٹ میں یہ عام طور پر سینکڑوں (100 Cubic Feet) کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کے لیے روڑی کا موجودہ ریٹ جاننا چاہتے ہیں تو بتائیں، ابھی کال یا ویٹس ایپ کریں شکریہ
یہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی باریک بجری ہے جس کا سائز 2 سوتر (تقریباً 6 ملی میٹر سے 10 ملی میٹر) ہوتا ہے۔ یہ عام موٹی بجری سے چھوٹی ہوتی ہے۔ اہم خصوصیات اور استعمال ٹف ٹائلز (Tuff Tiles): یہ بجری سب سے زیادہ ٹف ٹائلز اور پیور بلاکس بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ فرش کی پختگی: گھروں کے فرش (Flooring) ڈالنے اور کچے فرش کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ہے۔ لنٹل اور کالم: جہاں باریک کنکریٹ کی ضرورت ہو، وہاں اسے ریت اور سیمنٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ فنیشنگ: اس کے استعمال سے کنکریٹ کی سطح ہموار (Smooth) آتی ہے۔ اگر آپ کی چھت لیک کر رہی ہو تو پین کریش استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس کا سائز چھوٹا ہونے کی وجہ سے چھت پر وزن کم اور میٹریل بھی کم استعمال ہوتا ہے اور کام پورا کرتی ہے ، پورا ڈمپر ، جس کا سائز ۹۰۰ فٹ تک ہوتا ہے یا پرچون میں لینے کے لیے ابھی رابطہ کریں
دریائے چناب کی ریت اپنی منفرد خصوصیات اور تعمیراتی اہمیت کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہے۔ اسے عام طور پر "چناب کی ریت" یا "چناب سینڈ" کہا جاتا ہے باریک اور صاف: دریائے چناب کی ریت دیگر دریاؤں (جیسے راوی) کے مقابلے میں زیادہ صاف اور باریک ہوتی ہے۔ رنگت: اس کا رنگ ہلکا بھورا یا مٹیالا ہوتا ہے، جو کہ اعلیٰ معیار کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ مضبوطی: تعمیراتی ماہرین کے مطابق اس ریت میں مٹی کی مقدار کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ سیمنٹ کے ساتھ مضبوط گرفت پیدا کرتی ہے لستر (Plastering): گھروں اور عمارتوں کے اندرونی و بیرونی پلستر کے لیے چناب کی ریت کو بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ دیواروں کو ہموار سطح فراہم کرتی ہے۔ چنائی (Masonry): اینٹوں کی چنائی میں باریک ریت کا استعمال جوڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ کنکریٹ: لینٹر اور کالموں کی بھرائی میں بھی اسے مخصوص تناسب کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ تعمیر پائیدار ہو
اپنی منفرد خصوصیات اور تعمیراتی اہمیت کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہے۔
دوم برکس میں بھی دو کوالٹی آتی ہیں ایک اول دھڑہ ہوتی ہے مگر دوم میں آتی ہے اس میں ادھی اول ادھی دوم ہوتی ہیں کچھ لوگ اول میں اسے سیل کر دیتے ہیں دراصل یہ اول نہیں ہوتی دوسرا دوم برکس کچی ہوتی ہے جلد ٹوٹ جاتی ہے سیم آنے کے چانس ذیادہ ہوتے ہیں اس کا ریٹ کافی کم ہوتا ہے لوگ اسے بنیادوں میں یا جہاں صرف نشانی باونڈری لگائی جاتی ہے وہاں استعمال کرتے ہیں